ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہنگائی سے غریبوں کی دیوالی پھیکی اور بے مزہ رہے گی: کانگریس

مہنگائی سے غریبوں کی دیوالی پھیکی اور بے مزہ رہے گی: کانگریس

Wed, 04 Nov 2020 23:27:33    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے کہا ہے کہ ملک میں آلو اور پیاز کی آسمان چھوتی قیمتوں کے بعد اب خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جسے دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اس بار غریبوں کی دیوالی پھیکی اور بے مزہ رہے گی۔

کانگریس ترجمان سپریا سری نیت نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ آلو پیاز اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں پہلے ہی غریبوں کی پہنچ سے دور تھیں ، لیکن اب خوردنی تیل کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں ، جس کی وجہ سے غریبوں کی دیوالی اس بار پھیکی ہی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل کی قیمتیں 33 سے بڑھ کر 40 فیصد ہوگئی ہیں۔ یہ غریبوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور یہ حالات حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ سرسوں، سویا بین اور دوسرے خوردنی تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے غریبوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کی معیشت دنیا کے تمام بڑے ممالک میں سب سے کمزور ہے اور حکومت کووڈ 19وغیرہ کا سہارا لے کر ذمہ داری اٹھانے سے نہیں بچ سکتی۔


Share: